گوجرہ: سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ

سوشل میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں میں اس کے مثبت استعمال کے فہم کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل نے گوجرہ میں سوشل میڈیا ٹرینگ کیمپ کا انعقاد کیا۔ ٹریننگ کیمپ میں پاکستان عوامی تحریک میڈیا سیل کے ممبر صدیق جان نے سوشل میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ نے دنیا کو جوڑ دیا ہے۔ انٹرنیٹ اور میڈیا کے بدولت ہم دنیا کے کسی بھی کونے کی خبر سے باخبر رہتے ہیں۔ ہم انٹرنیٹ کو مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ بہتر طور پر استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا پڑیں گی۔ سوشل میڈیا پر کام کے دوران ہمارے ہر عمل سے یہ ثابت ہونا چاہیئے کہ ہم اچھے اور تربیت یافتہ انسان ہیں۔ انہوں نے کیمپ کے شرکاء کو سوشل میڈیا پر تحریک کے پیغام کو فروغ دینے کے لئے نہایت مفید ٹپس بھی دیں۔ وطن عزیز پاکستان میں رائج کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے کام کو سوشل میڈیا پر بہتر انداز سے دکھانے کے لیے ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر گوجرہ سوشل میڈیا ٹیم کی سینئر ممبر عائشہ اشرف نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ