فیصل آباد: سانحہ شکارپور کے خلاف کچہری چوک میں مجلس وحدت المسلمین نے احتجاجی دھرنا دیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، ملک شبیر حسین، ملک سرفراز قادری، رانا رب نواز اور چوہدری اقبال نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ حکمرانوں کی نااہلی، غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمران دہشت گرد ختم نہیں کر سکتے، یہ جب تک مسلط رہے بے گناہوں کا خون بہتا رہے گا۔
تبصرہ