چکوال: پاکستان عوامی تحریک چکوال اور پاکستان عوامی تحریک چوآسیدن شاہ کا مشترکہ اجلاس ضلعی دفتر چکوال میں منعقد ہوا جس کی صدارت سعید شاہ مشہدی نے کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک چکوال کے سینئر نائب صدر توقیر اعوان ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل طاہر اعوان ایڈووکیٹ، پاکستان عوامی تحریک تحصیل چکوال کے صدر سید شاہد منظور، پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے نائب صدر حسنین اشرف بھٹی ایڈووکیٹ اور پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل موجود تھے۔ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں چوآسیدن شاہ کی 7 یونین کونسلز میں پوزیشن کا جائزہ لیاگیا جن میں یونین کونسل چوآسیدن شاہ، آڑہ، بشارت، ڈلوال اور ڈنڈوٹ شامل ہیں۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک تحصیل چوآسیدن شاہ کے صدر راجہ محمد سعید اور جنرل سیکرٹری شہزاد قیوم نے بتایا کہ ہم کارکنون اور امیدواروں سے رابطے میں ہیں جہاں سے ہمیں اچھا رسپانس ملا ہے۔ اس سلسلے میں مورخہ 22 مئی کو شام 5 بجے بشارت میں اجلاس بلایا گیا ہے۔ توقیر اعوان ایڈ ووکیٹ نے ضلع چکوال کی 68 یونین کونسلوں کے متعلق شرکاء کو بریف کیا اور ان یونین کونسلز کے وزٹ کے دورہ جات کی پلاننگ ترتیب دی۔ آئندہ اجلاس کلرکہار، تلہ گنگ اور لاوہ کی تنظیمات کا ہوگا۔
تبصرہ