گذشتہ روز چوآسیدن شاہ (بشارت) میں پاکستان عوامی تحریک کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک اجلاس سید سجاد شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں یونین کونسل بشارت کی تنظیم نو کی گئی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا الیکشن لڑنے کے حوالے سے پلاننگ اور اہم فیصلے کیے گئے، سید سجاد شاہ بخاری، محمد زراعت خان، حاجی محمد ظفر اقبال اور حاجی محمد اسلم پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جو پاکستان عوامی تحریک میں نئے شامل ہونے والے اور مکمل 13 رکنی بلدیاتی پینل کا فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر راجہ محمد سعید نے کارکنان سے خطاب بھی کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری پوزیشن اس یونین کونسل میں بڑی مضبوط ہے اور مقابلے میں ٹف ٹائم دیں گے۔
تبصرہ