گوجرانوالہ: پاکستان عوامی تحریک کا جعلی JIT رپورٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور (29 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالا، نارووال کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر ماڈل ٹاؤن سانحہ پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ گوجرانوالا میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی جبکہ نارووال میں سنیئر نائب صدرخان عبد القیوم خان ایڈووکیٹ نے کی۔

گوجرانوالا میں احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن سے 14 معصوموں کے جنازے اٹھے، ایک سال بعد نام نہاد رپورٹ آنے کے بعدانصاف کا جنازہ اٹھ گیا اور اب ان شا اللہ جلد اس آمرانہ ظلم پر مبنی نظام کا جنازہ اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ قاتل حکمران مسلط ہیں ماڈل ٹاؤن اور ڈسکہ کے سانحات رونما ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اعلیٰ نے ایک قاتل کو اپنی کابینہ میں دوبارہ شامل کر کے انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ ہمارا یقین اور بھی پختہ ہو گیا ہے کہ جب تک یہ قاتل بر سر اقتدار رہیں گے انصاف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے یہ درست کہا ہے کہ جب دولت مند حکمران انصاف کے راستے کی دیوار بن جاتے ہیں اور شہریوں کے بنیادی حقوق سلب ہو جاتے ہیں تو پھر داعش اور القاعدہ کے دہشتگرد آتے ہیں اور امن پسنداکثریت کا جینا حرام کر دیتے ہیں۔ گوجرانوالا میں عمران علی ایڈووکیٹ، ملک عرفان اور فاروق ملک نے بھی خطاب کیا۔

نارووال کے احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور پنجاب کے حکمرانوں کے ظلم کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے خان عبد القیوم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ظالمانہ نظام کے خلاف انقلابی جدوجہد کا اعلان کیا تو خود سر اور اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ندیاں بہا دیں، ہمارا قانونی حق اور جائز مطالبہ ہے کہ شہداء کے لواحقین کی تائید سے غیر جانبدار، ایماندار اور فرض شناس افسران پر مشتمل نئی جے آئی ٹی بنائی جائے جو انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ اس کے بعد عدالت جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہو گا۔ انصاف لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ احتجاجی مظاہرہ سے چوہدری رشید ایڈووکیٹ، فیصل خان ایڈووکیٹ، میاں زاہد سہیل، آغا محمد جمیل نے خطاب کیا۔

Gujranwala: PAT protest rally against fake JIT report & killer Rana Sana #KillerBecomesLawMinister #LahoreMassacrehttp://www.pat.com.pk/urdu/tid/33077

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Friday, May 29, 2015

تبصرہ