پاکستان عوامی تحریک پاکپتن شریف کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد مورخہ 29 مئی 2015ء بروز جمعۃ المبارک کو تحصیل ہیڈ کواٹر پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف میں ہوا۔ ورکرز کنونشن کی صدارت پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ اور ناظم دعوت ساہیوال زوون علامہ لطیف مدنی نے کی۔ دیگر مہمانوں میں امیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، سرپرست پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں محمد شریف سسل، ضلعی صدر پاکستانی عوامی تحریک پیر محمد احمد چشتی، ضلع ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی، تحصیل ناظم محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن و صدر پاکستان عوامی تحریک لائرز فورم مسعود الرحمٰن ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ، سابق صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن پیر ناصر فرید چشتی کوآرڈنیٹر ویمن لیگ ڈسٹرکٹ پاکپتن محمد جاوید عوامی، صدر MYL ڈسٹرکٹ پاکپتن پیر فخرالاسلام، تحصیل صدر MYL علی حیدر شاہ، صدر MSM تحصیل پاکپتن مرزا عدیل بابر کے علاوہ جملہ فورمز کے تمام عہدیداران و کارکنان اور شرکائے دھرنہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
ورکرز کنونشن کا باقاعدہ آغاز بعد نماز جمعہ تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے قاری مظہر سیال ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے حکم پر بلدیاتی الیکشنز کی بھرپور تیاری کررہے ہیں اور ان شاءالعزیز پاکستان عوامی تحریک پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشنز میں پوری تیاری اور طاقت کیساتھ میدان میں اترے گی۔
علامہ لطیف مدنی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا قصاص لیے بغیر تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کا کوئی ایک بھی کارکن چین سے نہیں بیٹھے گا اور 17 جون کو شہداء کی قربانی کے ایک سال مکمل ہونے پر JIT کی جھوٹ پر مبنی من گھڑت رپورٹ اور قاتل حکمرانوں کے خلاف پرزور احتجاج ریکارڈ کروا یا جائے گا۔
پروگرام کے اختتام پر شرکائے دھرنہ کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تمام شرکائے دھرنہ میں تقسیم اسناد امتیاز کی تقریب بھی ہوئی۔
اس قسم کی تقریب اور ورکرز کنونشن کا انعقاد بعد نماز مغرب پاکستان عوامی تحریک تحصیل نور پور کے زیراہتمام 27/Sp بٹینگا میں امیر تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف سید ابو داؤد شاہ بخاری کے ڈیرہ پر بھی ہوا جہاں دھرنے میں موجود شرکائے کے درمیان اسناد امتیاز تقسیم کی گئیں اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
تبصرہ