چکوال: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

پاکستان عوامی تحریک چکوال کے اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد پریس کلب چکوال میں ہوا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم تنظیمات احمد نواز انجم نے کی۔ اس موقع ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کارکنان کے نام ایک گھنٹے پر مشتمل خطاب سنایا گیا جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہمار سفر انقلاب جاری ہے دھرنا ہمارے انقلاب کا ایک باب تھا ابھی پوری کتاب باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب ایک ایونٹ کانام نہیں بلکہ مسلسل جدوجہد کانام ہے، ہماری منزل انقلاب ہے اور منزل کے حصول تک جہدوجہد جاری رہے گی، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ہمارے مشن سے روک نہیں سکتی۔ پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اپنی بھرپور تیاری کرے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ قاتلوں کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی نے قاتلوں کو کلین چٹ دی ہے جو کہ ہم نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ یہ جے آئی ٹی جس کی سرپرستی خود قاتل کررہے ہیں کسی صورت ہمیں انصاف نہ دے گی۔ رانا ثناءاللہ کی دوبارہ بطور وزیر تقرری نے ملک سے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب کے بعد پاکستان عوامی تحریک چکوال نے جے آئی ٹی کے فیصلہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جو پریس کلب سے شروع ہو کر تحصیل چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے صدر سید محمد سعید مشہدی نے  کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے بعد جے آئی ٹی نے انصاف کا قتل عام کیا اور نام نہاد وزیراعلیٰ اور رانا ثناءاللہ کو کلین چٹ دے کر اپنی غلامی کا ثبوت دیا، ہم کسی صورت میں بھی شہدا کے خون سے غداری نہیں کریں گے اور قاتلوں کی پھانسی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے رہنما سید سعید مشہدی، حاجی عبدالغفور شیخ، حاجی محمد صفدر، حاجی محمد صابر، سید شاہد منظور، توقیر اعوان، جہانگیر حسین، حسنین اشرف ایڈووکیٹ، محمد احسان سنی، طارق محمود، ارسلان قادری اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم محمد عاصم انقلابی نے کی۔ خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے ورکرز کنونشن اور ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ