بورے والا: روہنگیا مسلمانوں سے اظہار ہکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی ریلی

بورے والا() پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم و بربریت کے خلاف پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی، جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے رہنما سید خادم حسین شاہ، افضال طاہر بھٹی اور دیگر راہنمائوں نے کی۔ ریلی کالج روڈ سے گول چوک کے راستے پریس کلب کالج روڈ آ کر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشدد اور قتل عام کے ذریعہ اُنکی نسل کشی کرنے کے شرمناک فعل پر دنیابھر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہو جانا چاہئے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر موجودہ حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے دنیا کے57مسلم ممالک کو چاہئے کہ وہ باہم ملکر برما سے مسلمانوں کو نکال کر اپنے ممالک منتقل کریں تاکہ مذید قتل عام نہ ہوسکے اور اقوام متحدہ کو بھی اسکا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

برما کے مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم و بربریت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک بورے والا کا احتجاجی مظاہرہبورے والا () پاکست...

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Monday, June 8, 2015

تبصرہ